ایران جوہری معاملے پر پیش رفت، افزودہ یورینیئم کی سطح کم کرنے پر آمادگی: اسحاق ڈار

Date:

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم کے ذخائر بیرونِ ملک منتقل کرنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرنے پر آمادہ ہے۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکا نے ابتدائی طور پر مطالبہ کیا تھا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیئم کے ذخائر ملک سے باہر منتقل کرے، تاہم مذاکرات کے نتیجے میں ایران نے یورینیئم باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام، منجمد اثاثوں کی بحالی اور لبنان سے متعلق معاملات پر تین تکنیکی ورکنگ گروپس کام کریں گے تاکہ مختلف نکات پر پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز آئندہ 60 روز تک کسی اضافی ٹیرف کے بغیر آمدورفت کر سکیں گے، جبکہ انہیں صرف معمول کی نیوی گیشن یا سروس فیس ادا کرنا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ذاتی طور پر نگرانی اور رہنمائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب قطر مصر اور متحدہ عرب امارات  ثالثی کی کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ نسبتاً مشکل ہو سکتا ہے، تاہم حتمی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور موجودہ ڈیل میں کوئی منفی پہلو شامل نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related