ایران کی جانب سے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے، لبنان سے انخلا کا کوئی ارادہ نہیں: اسرائیلی قیادت

Date:

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر ایران نے لبنان یا کسی اور محاذ سے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی افواج لبنان، شام اور غزہ میں قائم سکیورٹی زونز میں بدستور موجود رہیں گی اور ان علاقوں سے انخلا کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق سکیورٹی زونز میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کسی مخصوص مدت سے مشروط نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیل لبنان کے سکیورٹی زون سے انخلا کے خلاف ہے اور نہ ہی شام کے سکیورٹی زون سے فوج واپس بلائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے براہِ راست یا کسی اور ذریعے سے اسرائیل پر حملے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج بھرپور اور سخت ردعمل دے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کو عسکری برتری حاصل ہے اور اسرائیلی فوج کا سکیورٹی زون سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کے بقول، "جب تک ضرورت محسوس ہوگی، اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گی۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو بیرونی دباؤ کا سامنا رہا، جس میں اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی روکنے کی کوششیں بھی شامل تھیں، تاہم اسرائیل نے اپنے امریکی اتحادیوں کو واضح کر دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ہر ممکن طریقے سے اپنا دفاع کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، ان کے وزیراعظم رہنے تک ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اسرائیل ہر قیمت پر ایران کو ایٹمی بم بنانے سے روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related