ایران کا امریکا کو جنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام پر نیٹو ممالک سے وضاحت کا مطالبہ

Date:

ایران نے امریکا کو جنگ میں مبینہ مدد فراہم کرنے کے معاملے پر نیٹو کے رکن ممالک سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر نیٹو ممالک نے کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ لیا ہے تو انہیں اس حوالے سے عالمی برادری اور اپنی عوام کو جواب دینا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا حالیہ بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ نیٹو نے اقوام متحدہ کے ایک خودمختار رکن ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں اٹلی اور رومانیہ کا واضح طور پر نام لیا، لہٰذا جن ممالک نے اس کارروائی میں حصہ لیا، انہیں اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بارے میں وضاحت پیش کرنی چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایسے ممالک کو نہ صرف عالمی برادری بلکہ اپنی قوم کے سامنے بھی جوابدہ ہونا چاہیے اور یہ واضح کرنا چاہیے کہ انہوں نے کس بنیاد پر ایک خودمختار ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں تعاون کیا۔

ایرانی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے مختلف دعوے اور جوابی بیانات سامنے آ رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ممالک اپنے اپنے مؤقف پیش کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related