ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 4 ڈرون فائر کیے، 3 مار گرائے گئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر چار ڈرون حملے کیے، جنہیں انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی "احمقانہ خلاف ورزی” قرار دیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ڈرونز میں سے ایک بڑے اور قیمتی سامان لے جانے والے کارگو جہاز کے اوپری حصے سے ٹکرایا، تاہم نقصان کے باوجود جہاز اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ باقی تین ایرانی ڈرونز کو امریکی افواج نے فضا ہی میں مار گرایا، جس کے باعث مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

امریکی صدر نے ایران کے اس مبینہ اقدام کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے امریکا ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب ایران نے صدر ٹرمپ کے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related