دیمتری میدودیف کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، کہا ایرانی قوم کسی دباؤ میں نہیں آئے گی

Date:

روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ دیمتری میدودیف نے کہا ہے کہ ایران کی عوام امریکا یا کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی اور جدوجہد میں کامیاب ہو کر ابھرے گی۔

دیمتری میدودیف ایک اعلیٰ سطحی روسی وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کی۔

تعزیتی تقریب کے بعد اپنے پیغام میں روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روس ایرانی قوم کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سانحے نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے اور وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گی۔

دیمتری میدودیف نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف جاری جدوجہد میں ایرانی قوم بالآخر فاتح بن کر سامنے آئے گی۔

دورے کے دوران روسی وفد نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر پزشکیان نے تہران اور ماسکو کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹیجک معاہدوں پر تیز رفتار عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص معاشی، تجارتی، توانائی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، عمانی حکام نے استقبال کیا

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری...

تہران کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا نے صوبہ تہران کے مشرقی علاقوں...