گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کل ہوگی،بلاول بھٹو زراداری شرکت کیلئے اسکردو پہنچ گئے

Date:

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریبِ حلف برداری کل 6 جولائی کو تاریخی چنار باغ گلگت میں منعقد ہوگی۔ تقریب دوپہر 2 بجے شروع ہوگی، جس میں سیاسی، حکومتی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر اور نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری تقریبِ حلف برداری میں خصوصی شرکت کریں گے اور اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ تقریب کے دوران گلگت بلتستان کی نئی حکومت کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر نو منتخب وزیراعلیٰ کے سپرد کی جائیں گی۔

حلف برداری کی تقریب کے لیے تاریخی چنار باغ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مختلف اضلاع سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد کی آمد بھی متوقع ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں نئی حکومت کو گلگت بلتستان میں عوامی مسائل کے حل، توانائی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، روزگار، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مؤثر اقدامات کی توقعات کا سامنا ہوگا۔

نئی حکومت سے یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ وہ وفاق کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے خطے کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related