قم میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Date:

ایران کے مقدس شہر قم میں سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ معروف عالم دین آیت اللہ جواد عاملی نے پڑھائی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق نمازِ جنازہ قم کے مضافاتی علاقے میں واقع مسجد جمکران میں ادا کی گئی، جہاں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے شہریوں، مذہبی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق منتقل کیا جائے گا، جہاں مذہبی مقامات پر حاضری اور دیگر رسومات ادا کی جائیں گی۔ اس کے بعد جمعرات کے روز تدفین کے لیے میت کو ایران کے مقدس شہر مشہد منتقل کیا جائے گا۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر انتہائی رنج و غم کی فضا دیکھنے میں آئی، جبکہ شرکاء نے شہید رہنما کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت کا گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، صارفین کو ریلیف نہ دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران عوام...

زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس...

ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں...