حکومت کا گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، صارفین کو ریلیف نہ دینے کا اعلان

Date:

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کے لیے مقررہ اوسط قیمت میں کمی کی منظوری دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے اوسط مقررہ قیمت 1,793 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 1,705 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کے باوجود حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران گھریلو اور دیگر صارفین کے لیے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی، لہٰذا صارفین کو گیس کے نرخوں میں کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا مقصد سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کی مالی پوزیشن کو مستحکم بنانا اور شعبے کے مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے اس فیصلے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس...

ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں...

قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ال رکایات...