زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

Date:

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔

ایس پی زیارت عبدالقدوس کے مطابق مانگی کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء کی میتیں ضلعی ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور ابتدائی طور پر 5 پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے، تاہم بعد ازاں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 اہلکار بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، جبکہ کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل آپریشنز ونگ (SOW) اور اے ٹی ایف نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا، جس کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

شاہد رند کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او تھانہ مانگی، ایس ایچ او تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی اور ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہے گی، ہر حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جبکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت کا گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، صارفین کو ریلیف نہ دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران عوام...

ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں...

قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ال رکایات...