ایران نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا

Date:

ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے اقدامات کے تمام نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا، جبکہ ایران اپنے قومی مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کی عارضی معطلی ختم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے مفاہمتی یادداشت کی شق 10 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 20 روز کے دوران امریکا نے متعدد مرتبہ مفاہمتی یادداشت کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، براہِ راست یا پھر اسرائیلی اقدامات کے ذریعے لبنان میں ایسی کارروائیوں کی حمایت کر کے جو اس معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔

وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب اور ضروری اقدامات کرے گا اور کسی بھی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، عمانی حکام نے استقبال کیا

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری...

تہران کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا نے صوبہ تہران کے مشرقی علاقوں...