ایران کی سفارتی کامیابی، امریکا مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر آمادہ

Date:

ایران نے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے واشنگٹن کو دوطرفہ مذاکرات کا مقام ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر رضامند کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی مطالبے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ایران نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مذاکرات کے لیے عمان زیادہ موزوں اور غیر جانبدار مقام ہے، جسے امریکا نے تسلیم کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اب مذاکرات جمعہ کے روز عمان میں ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقام تبدیل ہونا حالیہ پاک-واشنگٹن کشیدگی میں ایران کی ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں ایران کے سفارتی اثر و رسوخ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں باہمی خدشات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Iran کا سعودی عرب کے Prince Sultan Air Base کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Khatam al-Anbiya Central Headquarters کے ترجمان نے دعویٰ کیا...

Gohar Rasheed کی مداحوں سے اپیل، طواف کے دوران ویڈیو بنانے سے گریز کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار Gohar...