باڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عباس خان کی نمازِ جنازہ ادا

Date:

خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسر کیپٹن عباس خان شہید کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، کور کمانڈر پشاور، شہید کے اہلِ خانہ، قریبی عزیز و اقارب اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے شہید کی وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں کیپٹن عباس خان شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے شہداء کی لازوال قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عہد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپسی پر کیوں مجبور ہوا؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان...

ایران کی تیز رفتار اور اسٹیلتھ ڈرون پرواز نے ماہرین کو حیران کر دیا

گزشتہ روز ایران کی جانب سے ایک غیر معمولی...