ایران میں داخلے سے قبل 14 ٹن ہنگامہ آرائی سے متعلق مہلک ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ضبط

Date:

ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کی انٹیلیجنس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایران میں داخل ہونے سے قبل ہنگامہ آرائی اور قتل و غارت کے لیے استعمال ہونے والے اسلحے اور آلات کی 14 ٹن وزنی کھیپ ضبط کر لی ہے۔

انٹیلیجنس حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سامان میں اسٹن گنز، ڈنڈے، چاقو اور لیزر آلات شامل ہیں، جو ممکنہ طور پر پرتشدد سرگرمیوں اور ہنگاموں میں استعمال کیے جانے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اس کھیپ میں موجود بعض خطرناک آلات کو عام استعمال کی اشیاء کے روپ میں چھپایا گیا تھا تاکہ انہیں بغیر کسی شک و شبہ کے ملک میں داخل کیا جا سکے۔

کارروائی کے دوران اس نیٹ ورک سے وابستہ متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس کارروائی کو ملکی سلامتی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹیلیجنس اداروں کے مطابق اس بروقت کارروائی سے ممکنہ بدامنی اور پرتشدد واقعات کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم...

یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ...