اسلام آباد خودکش دھماکے کا افغان ماسٹر مائنڈ گرفتار، 4 سہولت کار بھی حراست میں

Date:

گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے جان لیوا خودکش دھماکے کے بعد تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر متعدد افراد کو گرفتار کیا، جن میں خودکش حملہ آور کے 4 سہولت کار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام آباد خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک افغان شہری تھا، جس کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترلائی کلاں میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے اور مزید گرفتاریاں ممکنہ قرار دی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related