ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی مذاکرات کے لیےکل عمان روانہ ہوں گے

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی منگل کے روز عمان کے دارالحکومت مسقط کا دورہ کریں گے، جہاں وہ عمانی حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علی لاریجانی 10 فروری کو ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے مسقط پہنچیں گے۔ دورے کے دوران وہ سلطنتِ عمان کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوگی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے سعودی پرنس سلطان ایئربیس کو اڑا دیا، امریکی طیاروں کو نقصان، متعدد فوجی زخمی

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں...

امریکا-اسرائیل جنگ: ایران کے حملوں سے امریکی فوجی ساز و سامان کو اربوں ڈالر کا نقصان

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وال اسٹریٹ...