گزشتہ30 برسوں کے کم از کم 500 سے 5000 سیاستدانوں کو سرعام گولی ماردی جائے،ملکی حالات سدھر جائیں گے ، فیصل واوڈا

Date:

سینیٹر فیصل واوڈا  نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہےکہ گزشتہ 30 برسوں کے کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو سخت ترین سزائیں دے دی جائیں تو ملک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

ملک کے معروف میڈیا ادارے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں  دئے گئے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور سیاسی میدان میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ناقدین نے بیان کو انتہائی سخت اور غیر مناسب قرار دیا، جبکہ بعض حلقوں نے اسے سیاسی نظام پر تنقید کا علامتی انداز قرار دیا ہے۔

اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 28ویں آئینی ترمیم ضرور آئے گی، جس کے تحت این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر اہم معاملات باہمی رضا مندی سے طے پا جائیں گے۔

سینیٹر کے بیان پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل متوقع ہے، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے بیانات سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related