بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ منظور

Date:

: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ گزشتہ رات منظور کیا۔ بتایا گیا ہے کہ استعفیٰ اسی تاریخ سے منظور کیا گیا ہے جس روز یہ جمع کرایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور رکن قومی اسمبلی مراعات سے مستفید ہوتے رہے۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی منظوری میں تقریباً 17 ماہ کا عرصہ لگا۔

سردار اختر مینگل این اے 256 خضدار ون سے فروری 2024 میں منتخب ہوئے تھے۔ ان کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی ہے، جس پر آئندہ تین ماہ کے اندر ضمنی انتخاب متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی دھمکیوں کے باوجود ایران نے جوہری امور پر مذاکرات میں حصہ لیا،ایرانی سفارت خانے کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اسلامی انقلاب...

سینیٹ نے پیکا ایکٹ سمیت متعدد اہم ترمیمی بل منظور کرلیے

سینیٹ نے انسدادِ الیکٹرانک جرائم ایکٹ (پیکا) میں ترمیم...

دباؤ بڑھانے کا مشن،امریکا کا یرانی تیل بردار جہازوں کو تحویل میں لینے پر غور

امریکی حکام نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے...

پاکستان اور بھارت واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک...