بنگلادیش میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

Date:

ڈھاکا: بنگلادیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے تقریباً 18 ماہ بعد منعقد ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کے دو دہائیوں پر مشتمل دورِ اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔

انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ماضی میں غیر سرکاری نتائج عام طور پر اگلی صبح سامنے آنا شروع ہو جاتے تھے، تاہم الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ اس بار ووٹوں کی گنتی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

اس کی وجہ سفید پارلیمانی بیلٹ پیپر کے ساتھ جولائی کے قومی چارٹر سے متعلق ریفرنڈم کے لیے گلابی بیلٹ پیپر کی شمولیت اور امیدواروں کی بڑی تعداد بتائی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے، جبکہ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں سے بھی دعائیہ اجتماعات کے انعقاد کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں سیاسی جماعتوں، امیدواروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، مبصرین، صحافیوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے آزاد اور منصفانہ انتخابی ماحول برقرار رکھنے میں تعاون کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 64 اضلاع میں قائم 42 ہزار 761 پولنگ اسٹیشنز پر 300 میں سے 299 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ خواتین کے لیے 50 مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں جو تناسبی نمائندگی کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔

نومبر 2025 کی حتمی ووٹر فہرست کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ 11 ہزار 793 ہے، جن میں 6 کروڑ 48 لاکھ 25 ہزار 361 مرد اور 6 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار 200 خواتین شامل ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی، جس سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی یک ایوانی پارلیمنٹ ’’جاتیا سنگسد‘‘ کہلاتی ہے، جس کے 350 ارکان ہوتے ہیں۔ ان میں سے 300 ارکان براہِ راست منتخب کیے جاتے ہیں جبکہ 50 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سعودی عرب کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کی...

محسن نقوی اور طلال چوہدری سے امریکی محکمہ خارجہ کےمعاون کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری...

بحری دفاع میں نئی جدت: لاک ہیڈ مارٹن نے جدید ترین ‘لیمپرے’ سبمرسیبل متعارف کروا دیا

میری لینڈ: دنیا کی معروف دفاعی کمپنی 'لاک ہیڈ...