کسی ملک کو قطعاََاجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے،ایم ڈبلیو ایم

Date:

ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطابق کسی خود مختار ریاست کی سرحدوں کا احترام ایک قانونی و اخلاقی تقاضہ ہے۔کسی بھی ملک کو اس بات کی قطعاََاجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے یا کسی غیر معمولی واقعہ کو جواز بنا کر سرحدی خلاف ورزی کرے۔ ایران کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر حملے نے دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان تناو کی صورتحال پیدا کردی ھے جسکا فوری سفارتی حل نکالنا ضروری ھے ۔مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش عالمی خطرات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم ممالک کسی عالمی سازش کا شکار ہونے سے بچیں اورباہمی معاملات میں عجلت پسندی کی بجائے حکمت و بصیرت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ ہمیں شاطر دشمن کا سامنا ہے جس نے جیش العدل، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی جیسے شدت پسند گروہوں کو اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے اور اپنے مقاصد کے مطابق استعمال کرنے کے لیے تشکیل دے رکھا ہے۔پاکستان اوراسلامی برادر ممالک کے درمیان دیرینہ و پائیدار تعلقات کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کی کسی سازش کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی سرحدوں کے احترام کو ترجیح دیتے ہوئے ناخوشگوار معاملات کو سفارتی انداز میں حل کرنا ہوگا تاکہ جلتی پر تیل چھڑکنے والوں کی امیدیں خاک ہوں,پاکستان اور ایران کے مابین اختلافات اور تناؤ کےپیچھے امریکہ و اسرائیل کاسازشی ھاتھ ھےجو دونوں اسلامی ممالک کہ درمیان اختلافات کو ھوا دیکر مسئلہ فلسطین اور غزہ میں اپنی ناکامی کو چھپانا چاھتا ھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کو صرف 30 سیکنڈ میں فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے جوہری حملہ کیا ہے یا نہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ...

کرسٹیانو رونالڈوکی اس ماہ ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید

پرتگال کے 40 سالہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا...

جرنیل کے قتل کے الزام میں 6 سالہ بچی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر،...

یوکرین کا روسی Su-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ۔

یوکرین کی فضائیہ نے ہفتے کی صبح دعویٰ کیا...