ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ، امریکا کے پاس کچھ شعبوں میں لامحدود ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے

Date:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ دور میں امریکی دفاعی ذخائر پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور جدید حالت میں ہیں، اور انہی اسلحہ ذخائر کی مدد سے طویل عرصے تک جنگی کارروائیاں بھی مؤثر انداز میں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق امریکہ کے دفاعی نظام میں موجود اسلحہ دیگر ممالک کے جدید ترین ہتھیاروں سے بھی زیادہ مؤثر اور ترقی یافتہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اضافی ہائی گریڈ ہتھیاروں کے بھی مضبوط ذخائر موجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے اپنے بیان میں مخصوص ہتھیاروں کی تفصیلات یا ذخائر کی درست مقدار واضح نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related