عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوئیں، جبکہ اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
اسی دوران، ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق، “اگر یہ بچوں کا قاتل مجرم زندہ ہے تو ہم اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے ہلاک کریں گے۔”
پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے 10 میزائل اور ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں امریکی فضائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور ایران و اسرائیل کے درمیان جاری تصادم کے تناظر میں سامنے آئی ہے


