اسلام آباد: Shehbaz Sharif نے Masoud Pezeshkian سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں اور ایرانی عوام کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد دی۔
گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے خلیجی خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی فوری ضرورت پر زور دیا، جبکہ امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی ایرانی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔


