حزب اللہ کا تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پرمیزائل حملہ

Date:

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ لبنان اور اس کے شہریوں کے دفاع اور اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوؤں نے تل ابیب کے مرکزی فوجی کمپلیکس الکریاہ کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

تنظیم نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران شمالی تل ابیب میں واقع ڈولفین نامی ایک فوجی بیرک کو بھی نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے میزائلوں کے باعث تل ابیب اور وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔

چینل 12 کے مطابق سائرن بجنے کے بعد شہر اور اس کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت نے رپورٹ کیا کہ میزائل گرنے کی اطلاعات کے بعد امدادی ٹیمیں وسطی علاقوں میں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ ممکنہ مالی و جانی نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بندر عباس میں ایرانی بحری تنصیبات پر حملے، اہم کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ

تہران: ایران کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ...

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب شدید بمباری، عملہ محفوظ

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور...