تہران: ایران کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ کی تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے تاحال ان کی شہادت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ان حملوں میں شہری مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک رہائشی علاقے میں عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی خراسان میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
ایران کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایرانیوں کی تعداد بڑھ کر 1937 ہو گئی ہے۔


