امریکی سینیٹ کا محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی بحال کرنے کا فیصلہ، امیگریشن فنڈنگ شامل نہیں

Date:

واشنگٹن: امریکا نے جمعہ کی صبح متفقہ طور پر 40 روزہ شٹ ڈاؤن کے بعدمحکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو دوبارہ فعال کرنے کی منظوری دے دی، تاہم اس فیصلے میں امیگریشن کے نفاذ اور ملک بدری (ڈیپورٹیشن) سے متعلق آپریشنز کے لیے فنڈنگ شامل نہیں کی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی اس پیش رفت کے بعد حکومتی امور کی بحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جبکہ طویل عرصے سے جاری تعطل کے باعث متعدد اہم سکیورٹی اور انتظامی معاملات متاثر ہو رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ شٹ ڈاؤن بنیادی طور پر امیگریشن پالیسی اور سرحدی سکیورٹی سے متعلق اختلافات کے باعث پیدا ہوا تھا۔ قانون سازوں کے درمیان اس بات پر شدید اختلاف تھا کہ امیگریشن قوانین کے نفاذ اور غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے کتنی فنڈنگ مختص کی جائے۔

سینیٹ کے حالیہ فیصلے میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو فوری طور پر فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ قومی سلامتی سے متعلق بنیادی امور کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ تاہم امیگریشن انفورسمنٹ اور ڈیپورٹیشن سے متعلق فنڈنگ کو علیحدہ معاملہ قرار دیتے ہوئے اس پر مزید مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وقتی طور پر حکومتی بحران ٹل گیا ہے، مگر امیگریشن پالیسی پر سیاسی تقسیم بدستور برقرار ہے، جس کے باعث مستقبل میں دوبارہ تنازع کھڑا ہونے کا امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ہوم لیڈ سکیورٹی امریکا کی داخلی سلامتی، سرحدی نگرانی، انسداد دہشت گردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کلیدی ادارہ سمجھا جاتا ہے، جس کی طویل بندش سے قومی سلامتی کے معاملات پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بندر عباس میں ایرانی بحری تنصیبات پر حملے، اہم کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ

تہران: ایران کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ...

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب شدید بمباری، عملہ محفوظ

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور...

فوج کو افرادی قلت کا سامنا، تباہ ہوسکتی ہے،اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ نے خبردار کیا...