امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس معاہدہ کرنے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے مقررہ وقت میں پیش رفت نہ کی تو سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی تجارت کے لیے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس راستے کی بندش عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بیان سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے تیل کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے،


