ایران کے مقتول رہنما قاسم سلیمانی کی بھانجی امریکا میں گرفتار، گرین کارڈ منسوخ

Date:

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی  کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کو گرین کارڈ منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اس وقت امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی حراست میں ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار ایک ایسی حکومت کی حمایتی رہی ہیں جس پر امریکیوں پر حملوں کی حمایت کا الزام ہے۔ ان کے مطابق وہ کھلے عام امریکا مخالف بیانات دینے والی رجیم کی حمایت کرتی تھیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے اور دونوں کو ملک بدر کرنے کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکا کو دہشت گرد حکومتوں کے حمایتیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related