ایران کا امریکا کے ساتھ تمام سفارتی اور بالواسطہ رابطے منقطع کرنے کا اعلان

Date:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے بعد امریکا کے ساتھ تمام سفارتی اور بالواسطہ رابطے منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ پیغامات کے ہر قسم کے تبادلے کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی قسم کی براہِ راست یا پسِ پردہ بات چیت نہ صرف بے معنی ہے بلکہ یہ ایران کی قومی سلامتی اور جنگی حکمتِ عملی کے خلاف بھی جا سکتی ہے۔ اس لیے تہران نے واضح کیا ہے کہ اب نہ کوئی مذاکرات جاری ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا بیک چینل رابطہ موجود ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیا ہے، جس میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بات بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جاری بیانات گمراہ کن ہیں اور ان کا مقصد عالمی رائے عامہ اور مالیاتی منڈیوں کو متاثر کرنا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق جب تک امریکی حملے بند نہیں ہوتے، کسی قسم کے مذاکرات یا جنگ بندی پر غور نہیں کیا جا سکتا۔

حالیہ دنوں میں بعض علاقائی ممالک کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بھی کی گئی تھیں، تاہم تہران کے اس تازہ اعلان کے بعد یہ سفارتی کوششیں مزید پیچیدگی کا شکار ہو گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کی مکمل بندش خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے اور کسی ممکنہ سفارتی حل کے امکانات کو بھی کمزور کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related