ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان کی جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل اور مؤثر کوششوں، خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور جنگ بندی میں تعمیری کردار کی بھرپور تعریف کی۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے اسرائیل کی ایران اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا تھا، جنہوں نے خطے میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔
یہ رابطہ پاکستان کی ثالثی کی اہمیت اور ایران کے ساتھ مستحکم سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔


