پاکستان ایران تعلقات، برف پگھلنے لگی، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، ہم منصب سے اہم ملاقات

Date:

ایرانی وزیرخارجہ امیرعبداللہیان نے دفتر خارجہ میں اپنے ہم۔ منصب جلیل عباس جیلانی اے ملاقات کی  ملاقات میں مختلف اموررپرتفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا۔اس سے پہلے دفتر خارجہ پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ کاپرتپاک استقبال کیاگیا،ذرائع کےمطابق مذاکرات میں حالیہ پاک ایران کشیدگی ، کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں ، دہشتگردی کے واقعات ،سرحدی انتظام سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، ذرائع کےمطابق سراوان میں 9 پاکستانیوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا مذاکرات کا اہم ترین نکتہ ہے، پاکستان کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری اور پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا، سفارتی ذرائع کےمطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور کسی بھی معاملہ پر ایک دوسرے کو آگاہ کرنے کے حوالے سے مکینزم بھی طے کیاگیاہے ،پاکستان اور ایران کے درمیان تناو سے بچنے کے لیے سفارتی رابطوں کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کےمابین باہمی اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی،ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بھی ملاقات کریں گےایرانی وزیر خارجہ کی دورہ پاکستان کے دوران اعلی پاکستانی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے 19 جنوری کو ٹیلی فون رابطے میں ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی اس دورے کے دوران اسلام آباد میں دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے ادھرپاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی ’امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں‘ اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے۔تہران ائیرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور ایرانی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے...

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران روس کے پانچ بڑے کارگو طیارے ایران پہنچے

روسی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے...

ایران پر حملے سے تیل کی عالمی مارکیٹ ہل جائے گی،سعودی عرب، قطر اور عمان کا امریکا کو خبردار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب...