مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب،اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

Date:

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا انتخاب اسمبلی آف ایکسپرٹس (مجلسِ خبرگان) کی جانب سے کیا گیا۔ تاہم ایرانی سرکاری حکام نے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اس سے قبل بھی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 88 رکنی مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے آن لائن اجلاس منعقد کر رہی ہے اور یہ عمل اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ قم میں واقع مجلس خبرگان کی عمارت کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں میں نشانہ بنایا گیا، تاہم عمارت پہلے ہی خالی کرا لی گئی تھی جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ ایران کے آئین کے تحت سپریم لیڈر کے انتخاب کا اختیار مکمل طور پر مجلسِ خبرگان کے پاس ہوتا ہے۔ یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے، جنہیں ہر آٹھ سال بعد عوام براہِ راست ووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماعات کے بعد مشہد میں کی جائے گی۔ تعزیتی تقریبات آج سے جمعے تک امام خمینی ہال، تہران میں جاری رہیں گی، تاہم مشہد میں تدفین کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کاسخت ردعمل

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق...

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران کی شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کسی نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح...