فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ایران کا مبینہ ڈرون حملہ،آگ بھڑک اٹھی

Date:

عرب میڈیا کے مطابق فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب میں ایران کے مبینہ ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

فجیرہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے فوری بعد امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات کے وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تنصیب کے اطراف سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related