متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے تین میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔
وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مجموعی طور پر چار میزائلوں کا سراغ لگایا گیا تھا، جن میں سے تین کو کامیابی سے روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ ایک میزائل سمندر میں جا گرا۔
اماراتی حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ملکی فضائی حدود و اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے۔
ادھراماراتی میڈیا آفس کے مطابق ریاست فجیرہ میں ایران کے حملے کے بعد 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تینوں زخمیوں کا تعلق بھارت سےہے۔


