نورخان ایئربیس میں کوئی ایرانی طیارہ موجود نہیں،الزام گمراہ کن ہے،پاکستان

Date:

اسلام آباد: پاکستان نے  سی بی ایس نیوز کی جانب سے نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق نشر کی جانے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رپورٹ حقائق کے منافی اور سنسنی خیزی پر مبنی ہے، جس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد میں مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کے دوران ایران اور امریکا کے متعدد طیارے پاکستان آئے تھے تاکہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور مذاکراتی عملے کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بعض طیارے اور معاون عملہ مذاکرات کے آئندہ دور کے امکان کے پیش نظر پاکستان میں ہی موجود رہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اگرچہ باضابطہ مذاکرات تاحال دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے بدستور جاری ہیں، اور اسی تناظر میں   عباس عراقچی کے اسلام آباد کے دورے موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے تحت ممکن بنائے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کی آمد جنگ بندی کے دوران ہوئی تھی اور اس کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا سکیورٹی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

روس،ایران بڑھتا دفاعی تعاون،ڈرون سازی کے منصوبے کو مزید وسعت

روس نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون...

امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک جدید آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی

واشنگٹن: امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ...