وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے، جبکہ دورے کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام پر بھی اہم بات چیت متوقع ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے خطے میں تنازع کے حل اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔


