ایران افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوگیا: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

Date:

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ مجوزہ معاہدے میں افزودہ یورینیم ترک کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت تہران اپنے اعلیٰ درجے کے افزودہ یورینیم کے ذخائر سے دستبردار ہوگا، تاہم اس عمل کا طریقۂ کار ابھی حتمی نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ معاہدے میں بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کے اربوں ڈالر جاری کرنا بھی شامل ہوگا، جبکہ ایران جوہری معاہدے کے بغیر اپنے زیادہ تر منجمد اثاثوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related