فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران اختلافات ختم کرانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا، دی واشنگٹن ٹائمز

Date:

امریکی اخبار  دی واشنگٹن ٹائمز  نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار  کے طور پر کردار ادا کیا اور معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل ملاقاتیں کیں۔

اسی طرح امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارت کاری قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی پیش رفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تمام محاذوں پر جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان اتوار کی دوپہر تک متوقع ہے۔

دی واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا تھا اور اس کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related