پرنس رحیم الحسینی آغا خان، گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ دورہ مکمل کر کےگلگت سےروانہ

Date:

گلگت: اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی آغا خان، گلگت بلتستان اور چترال کا تین روزہ تاریخی دورہ مکمل کرنے کے بعد آج گلگت سے روانہ ہوگئے۔

دورے کے دوران انہوں نے ہنزہ، گوجال، گاہکوچ، غذر، گلگت اور چترال میں مختلف مذہبی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی جن میں لاکھوں عقیدت مند حاضر تھے جنھوں نے دیدار کی سعادت حاصل کی۔

اس دورے کے دوران گلگت بلتستان بھر میں انتہائی خوشی، عقیدت اور جوش و خروش کی فضا رہی اور مذہبی یکجہتی کا عظیم مظاہرہ دیکھا گیا جبکہ عوام کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے استقبال اور دیدار کے لیے موجود رہی۔

دورے کے اختتام پر گلگت کے ہیلی پیڈ پر انہیں باوقار انداز میں الوداع کیا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعلٰی اور گورنر سمیت دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام موجود تھے۔

گلگت سے رخصتی کے دوران پرنس رحیم الحسینی آغا خان نے عسکری اور سول اداروں کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو سراہا اور دورے کے دوران تمام انتظامات کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران،امریکاممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعدخام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں...

امریکا،ایران مجوزہ معاہدے کے اہم نکات کیا ہیں؟بڑی خبر

امریکی خبر ایجنسی ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی...