قیدیوں پر جنسی تشدد،اقوام متحدہ نےاسرائیلی سکیورٹی فورسزکوبلیک لسٹ کردیا

Date:

اقوام متحدہ نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو جنسی تشدد کے الزامات کے باعث بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر ایک نئی سفارتی اور سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خلاف جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ میں ان واقعات کو بین الاقوامی انسانی قوانین اور جنگی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے “شرمناک” قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے اسرائیل کو حماس جیسے گروہوں کے برابر لا کھڑا کیا گیا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ اقدام سیاسی تعصب پر مبنی ہے اور اس سے عالمی ادارے کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ ان کی فوج بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائیاں کرتی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے روسی سکیورٹی فورسز کو بھی اسی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین جنگ کے دوران روسی افواج پر بھی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنسی تشدد کے الزامات سامنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ انتو نیو گروتریس نے گزشتہ برس اگست میں اسرائیل اور روس دونوں کو متنبہ کیا تھا کہ اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس برقرار رہیں تو انہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ اقدام عالمی سفارت کاری میں اہم پیش رفت تصور کیا جارہا ہے، کیونکہ اس سے انسانی حقوق کے معاملات پر عالمی دباؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ...

نیتن یاہو کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم

اسرائیلی کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ...