معاہدے کوخطے میں امن و سکون کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر قبول کرتے ہیں ، رجب طیب ایردوان

Date:

ترکئے کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ہم اپنے خطے میں امن و سکون کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں اور اسے خوشی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔

ہم دل سے دعا کرتے ہیں کہ یہ خبر، جس کی دنیا طویل عرصے سے منتظر تھی، ہمارے خطے میں پائیدار امن اور اعتماد کے ماحول کے قیام کا ذریعہ بنے۔

دستخط ہونے کے دن تک کے عمل میں کشیدگی کو بڑھانے والے بیانات، اشتعال انگیزی اور اقدامات سے گریز کرنے اور ممکنہ تخریب کاری کے خلاف محتاط رہنے کی ضرورت پر میں خاص طور پر زور دیتا ہوں۔

اس نتیجے کے حصول میں امریکہ اور ایران کی قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی شاندار ثالثی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید برآں، قطر اور سعودی عرب کی سفارتی کوششوں میں فراہم کردہ تعاون کو بھی میں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

بطور ترکیے ہم اپنے خطے میں امن، استحکام اور سکون کے قیام کے لیے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور سفارت کاری و بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر پائیدار حل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related