زچگی کی چھٹیوں کے دوران خاتون ملازمہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا معاملہ،وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا نجی ادارے پر12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

Date:

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے زچگی کی چھٹیوں کے دوران خاتون ملازمہ کو ملازمت سے فارغ کرنے پر ایک نجی ادارے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

فوسپاہ کی سربراہ فوزیہ وقار کی جانب سے جاری فیصلے میں نجی ادارے کو جرمانے کے علاوہ مؤثر اصلاحی اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ادارے کو شکایت کنندہ خاتون کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی سے باز رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فوسپاہ کے مطابق متاثرہ خاتون اکاؤنٹنگ شعبے میں خدمات انجام دے رہی تھیں، تاہم منظور شدہ زچگی کی چھٹی کے دوران انہیں ایک فون کال کے ذریعے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ زچگی کی رخصت کے دوران کسی خاتون کو نوکری سے نکالنا نہ صرف نقصان دہ سلوک ہے بلکہ قانون کے تحت صنفی امتیاز اور نفسیاتی ہراسگی کے زمرے میں بھی آتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related