سانحہ گل پلازہ کیس: پولیس نے یونین عہدیداران کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

Date:

کراچی: سانحہ گل پلازہ کیس میں پولیس نے چالان میں پلازہ یونین کے صدر سمیت متعدد عہدیداران کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

محکمہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے مطابق چالان میں تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکرٹری امین اور جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ یونین عہدیداران کی غفلت اور انتظامی کوتاہی کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

تاہم محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس کا تیار کردہ چالان اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے اور مزید وضاحت طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 جنوری کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جو تقریباً تین روز تک جاری رہی۔ اس حادثے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ عمارت مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related