شہید رہبرِ انقلاب کا پرچم کبھی سرنگوں نہیں ہوگا، ایرانی قوم ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی: صدر مسعود پزشکیان

Date:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرچم، جسے ہمیشہ سربلند رکھنے کے لیے شہید رہنما نے پوری زندگی جدوجہد کی، کبھی سرنگوں نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر پزشکیان نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم غم سے بوجھل دلوں کے باوجود امید، اتحاد اور عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی اور دنیا کو یہ ثابت کرے گی کہ شہید رہبرِ انقلاب کے نظریات اور ان کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا، "عظیم ایرانی قوم، غم سے بوجھل دلوں اور امید سے بھرپور عزم کے ساتھ یہ ثابت کر دے گی کہ وہ پرچم، جسے ہمیشہ سربلند رکھنے کے لیے شہید رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جدوجہد کی، کبھی سرنگوں نہیں ہوگا۔”

ایرانی صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ملک کی خودمختاری، قومی وقار اور انقلابِ اسلامی کے اصولوں کے تحفظ کے لیے ایرانی عوام متحد رہیں گے اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے خاندان کے دیگر شہداء کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں عوام اور اعلیٰ حکومتی و عسکری قیادت نے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ شہید رہبرِ انقلاب کا مشن، مزاحمت، آزادی اور قومی خودمختاری کے اصولوں پر مبنی تھا اور یہی راستہ آئندہ بھی ایران کی پالیسی کا محور رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related