ایران نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں پر میزائل حملے کئے، امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ

Date:

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کمرشل جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم دو میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ واقعے کے بعد سمندری راستوں پر سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز  نے بھی ایک بحری واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمان کے شہر لیماہ کے مشرق میں تقریباً آٹھ ناٹیکل میل کے فاصلے پر ایک آئل ٹینکر گولہ لگنے سے متاثر ہوا، جس کے باعث جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی ایجنسی کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ویب سائٹ کی جانب سے ایران پر عائد کیے گئے اس الزام کی ایرانی حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت کا گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، صارفین کو ریلیف نہ دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے دوران عوام...

زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشت گردوں نے پولیس...

ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی آمادگی کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں...