پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ80کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری مل گئی

Date:

 پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےمیں اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے اور کابینہ کی توانائی کمیٹی نےاہم ترین منصوبے کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی سرزمین پر80 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائے گا، پائپ لائن ایرانی سرحد سے گوادر تک بچھائی جائےگی حکومتی ذراٸع کے مطابق 80کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکار ہوگا اور اس پر 15کروڑ80 لاکھ ڈالر خرچ آئیں گے۔منصوبےکیلیے فنڈز جی آئی ڈی سی سےفراہم کیے جائیں گےمنصوبے پر عمل کرنے کے بعدایران بھی فرنچ قانون کے تحت 18 ارب ڈالر جرمانے کا نوٹس واپس لے گا اور یوں پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا۔منصوبےکےنتیجےمیں ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس انتہائی سستی ملے گی اور پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالر سے زائد بچت بھی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایک لیٹر پیٹرول اور اسپیڈ ڈیزل پرحکومت کتنا ٹیکس اور منافع کماتی ہے،ہوشربا انکشاف

اسلام آباد میں جاری حکومتی مالیاتی تفصیلات کے مطابق...

امریکا کا جرمنی سےاپنے 5 ہزار فوجیوں کو نکالنے کا اعلان

امریکی وزارت جنگ  نے اعلان کیا ہے کہ امریکا...

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے اپنے اتحادی ممالک کو...