کالعدم تحریک طالبان پاکستاسے وابستہ خودکش بمبار نظام الدین کےوالد کا کہنا ہےکہ ان کے بیٹےکوافغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی۔ بیٹے کی غلطی کی وجہ سے آج ان کے خاندان کا روزگار چھن چکا ہےاور رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے ہیں۔نظام الدین کے اس عمل سے آج ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں رہی۔ دہشتگرد نظام الدین کے بھائی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے ان کے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا، ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ان کے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے۔دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، شناخت ہونے کے بعد نظام الدین کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سےبھی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
دہشتگرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے، بیٹے کو افغانستان لیجا کر غلط تربیت دی گئی،والد خودکش بمبار
Date: