غزہ پر صیہونی فوج کی بربریت جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج کے حملوں میں ایک اور صحافی حمزہ مرتجی شہید ہو گئے ہیں۔جس کے بعدشہید صحافیوں کی تعداد 172 ہو گئی ہے۔حمزہ مرتجی منگل کو غزہ شہر کے مغرب میں واقع مصطفی حافظ اسکول پر صیہونی حملے میں شہید ہوئے اس سے پہلے قابض فورسز نے ان کے بھائی یاسر مرتجی کو بھی شہید کیا تھا۔غزہ پٹی پر جارحانہ حملوں کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی پرواکیےبغیربچوں،خواتین،طبی عملےاور صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ صحافیوں کا قبرستان بن گیا، جنگ میں اب تک کتنے شہید ہوئے؟؟
Date: