پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ آج، مشروط اجازت ہے خلاف ورزی ہوئی تو قانون حرکت میں آئےگا،ڈپٹی کمشنر

Date:

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی جو اجازت دی گئی ہے وہ مشروط ہے، اگر اس حوالے کسی قسم کی خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا۔ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہےکہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوجائےگا اور جلسےکا اجازت نامہ منسوخ کردیا جائےگا،اجازت نامہ منسوخ ہونے پر جلسہ نہیں کیا جاسکےگا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آبادکا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا،جلسہ دیےگئے وقت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائےگا، جلسے کی دی گئی اجازت مشروط ہے،کوئی پاکستان مخالف نعرہ جلسے میں نہیں لگےگا، جلسےکا وقت 4 سے7 بجے تک ہوگا، جو لوگ اسٹیج پرہوں گے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فتنتہ الہندوستان کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید

بلوچستان میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے...

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...