حزب الله نے صیہونی فوج کے کمانڈ روم کو میزائلوں سے اڑا دیا

Date:

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔تازہ حملوں میں کئی کمانڈ سینٹروں اور فوجی اڈوں کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے بیان میں حزب اللہ نےکہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھتے ہوئےکفرمان میں دو سو بیالیسویں آرٹلری بریگيڈ اور طبریہ جھیل کے کنارے واقع اسرئیلی فوج کے یفتاح الیفلیط نامی فوجی چھاؤنی کو درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ نے کہا ہے کہ معالیہ گولانی کےبیرکوں میں قائم "حرمون” بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں صیہونی فوجی افسران مقیم ہیں۔جبکہ”الزاعورہ ” بیس میں اسرائیلی فوج کے توپ خانے کو بھی متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آپریشن غضب للحق میں بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 اہلکار ہلاک، ایرانی فوج کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ...

ایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے، سائرن بج اٹھے

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف...