وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پروائرل خبروں کو جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالےجھوٹی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، مجھے کینسر نہیں پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے جس کا علاج صرف امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں ممکن ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ویلاگز بنائے جا رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کیلئے پوچھا جا رہا ہے کہ میں نے اپنا علاج پاکستان سے کیوں نہیں کروایا تو انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا سارا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے لیکن پیراتھائیرائیڈ ایسی بیماری ہے جس کا علاج پوری دنیا میں صرف دو ممالک امریکہ اور سوئیز لینڈ میں ہی ہوتا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ گزشتہ برس جنوری میں سوئٹزر لینڈ میں ان کی سرجری ہوئی تھی، اب بھی وہ علاج کروانے کے بعد چند روز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی بیماری سے متعلق بات نہیں کرنا چاہتی تھیں، ان کی ایسی تربیت ہی نہیں کہ وہ وکٹم بن کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کریں لیکن جھوٹی افواہوں کی وجہ سے انہیں اس پر بات کرنا پڑی۔
مجھے کینسرنہیں پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے، مریم نوازا
Date: